کمپیوٹر ائزڈ اسٹام پیپرز سے ”پاکستان” کا لفظ حذف کردیا گیا

06-06-2014ist1

 

خان پور (احمد قریشی سے ) کمپیوٹر ائزڈ اسٹام پیپرز سے ”پاکستان” کا لفظ حذف کردیا گیا قیام پاکستان سے آج تک اسٹام پیپرز کے اوپر ”پاکستان” چھپا ہوتا تھا نئے آنے والے کمپیوٹرائزد اسٹام پیپروں سے سرے سے پاکستان کا نام ہی نہیں لکھا گیا تفصیلات بتاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہزاد انور نے کہاکہ حکومت فوری طو ر پر کاروائی کرتے ہوئے تمام نئے اسٹام پیپرز ضبط کرکے نئی چھپائی جاری کرے جس میں ”پاکستان” کانام موجود ہومیاں شہزاد انور نے کہاکہ اکثر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نہیں لہرایا جاتا اور نہ ہی سرکاری دفاتر میں قائد اعظم کی تصویر آویزاں کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے اسٹام پیپرزپر لفظ پاکستان تحریر کروانے کے ساتھ ساتھ دفاتر کو قومی پرچم اور قائد اعظم محمد علی جناح  کی تصویر لگانے کا پابند کریں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *