خان پور میں سوئی گیس بندش اور کم پریشر کو ایک ماہ گزر گیا عوام کی پریشانی میں اضافہ

Graphic1

 

خان پور (احمدقریشی سے)خان پور میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر نے شہریوں کو گزشتہ 1ماہ سے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے گھروں میں کھانا نہ پکنے کے باعث دیہاڑی دار محنت کش طبقہ ہوٹلوں کے مہنگے کھانے نہ خریدنے کی سکت کے باعث شدید پریشان ہیں قبل ازیں محکمہ سوئی گیس کے افسران کی طرف سے مقامی ایم این اے شیخ فیاض الدین کو گیس کے کم پریشر پر بتایا گیا تھا کہ 3د ن کے اندر خرابی کو دور کر کے شہر کو گیس کی مکمل فراہمی شروع کر دی جائے گی مگر 1ماہ گزرنے کے باوجود خان پورکے شہری علاقوں میں خصوصاًاندرون شہر جو کہ مقامی ایم این اے کی آبائی یونین کونسل کا علاقہ نے یہاں گیس کا پریشر 20گھنٹے سے زیادہ تک کم ہوتا ہے چولہوں میں گیس موم بتی کے دیے جتنا ہی بمشکل جلتا ہے جس سے گھریلو خواتین کھاناتک نہیں پکا سکتی دوسری طرف سوئی ناردرن گیس کی طرف سے شہر میں گیس کے کم پریش فراہم کرنے کی وجہ سے گیس کاسلنڈر بھی مہنگا ہو گیا ہے شہریوں نے جنرل مینیجر سوئی ناردرن گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس پریشر کی کمی کو ختم کر کے شہریوں کومکمل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *