غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت کرنا عبادت ہے :ملک محمد وسیم

29-06-2014waseem

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے)سماجی کارکن ملک محمد وسیم کی جانب سے دبہ مائی صاحبہ کے مستحق مر د و خواتین ،یتیم بچے ،بچیوں کے لیے 200راشن بیگ تقسیم کی تقریب دبہ مائی صاحبہ میں منعقد ہوئی جس کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک ضلع بحالی خان پور کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالمجید خان کورائی تھے اس موقع پر شرکاء تقریب اور مہمان خصوصی نے مستحق خواتین میں آٹا سمیت دیگر اشیاء خوردونوش سے بھرا راشن بیگ تقسیم کیا خطاب کرتے ہوئے ملک محمد وسیم نے کہا کہ ملک میں غربت بے روزگاری عام ہے جس کا خاتمہ حضورۖ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کرمستحق بیوگان اور غربا ء کی امدادکرنے سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بچے بچیوں کی نظریں عید کی آمد پر مخیر حضرات کی طرف ہوتی ہیں ان کے سروں پر ہاتھ رکھنا اور ان کی مدد کرنا بہت بڑا اجر ہے عید سے قبل مزید بھی عید گفٹ پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے اس موقع پر سردار عبدالمجید خان کورائی نے کہا کہ ملک محمد وسیم غریب مستحق کے لیے درد دل رکھنے والے انسان ہیں جو بغیر کسی این جی او کی امداد کے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ان کے اس عمل سے غریب ،یتیم اور مستحق افراد عید کی خوشی سے پوری طرح محفوظ ہو سکیں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *