مختلف سرکاری دفاتر میں شہریوں کی تذلیل کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں:ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری

29-06-2014so

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے)سوسائٹی فار ہیومن رائیٹس کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف منعقد ہوا جس میں حاجی محمد مراد خان رند ،شیخ ریاض الدین ،نعیم الدین قریشی ،میاں محمد عالم ،حاجی ریاض زرگر ،محمد نور اصغر ،احسن مشتاق سیال ،عبدالقدیر چوہدری ،حاجی چوہدری محمد ارشد کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں وزیرستان آپریشن کی کامیابی کے لیے فوج کے حق میں دعا کرائی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے مختلف سرکاری دفاتر میں شہریوں کی تذلیل کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں کئی سرکاری آفیسر سخت دھوپ اور گرمی میں سائلین کو گھنٹوں انتظار کی اذیت بھگتنا پڑتی ہے یہ انسانی حقوق کی انتہائی خلاف ورزی ہے خصوصاًحکومتی اداروں کے افسران کی طرف سے یہ روش نہ صر ف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے کہ خان پور میں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد مراد خان رند اور شیخ ریاض الدین نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25کے تحت حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرے مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور  کے ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں نہ تو ادویات دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر سہولیا ت میسر ہیں بجلی جانے کے اوقات میں سرکاری جنریٹر نہیں چلایا جاتا جس کہ وجہ سے داخل مریض اور خصوصاً ایمرجنسی میں رات کے وقت دشواری کا سامنا ہے اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بار ے میں سوسائٹی فار ہیومن رائیٹس خان پور کی طرف سے باقاعدہ کھلا خط لکھا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *