گلوبل پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 100سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے

29-06-2014global

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے )گلوبل پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 100سے زائد مستحق افراد مرد و خواتین میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے راشن بیگ تقسیم کی تقریب مسجد الحبیب جناح ٹائون میں منعقد ہوئی جس کی صدارت گلوبل پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف ،جنرل سیکرٹری میاں محمد اجمل نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری،میاں محمد اجمل نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے اس پروگرام کا انعقادہر سال کی طرح اس سال بھی کیا گیا ہے جسکے مطابق پندرھویں روزے کو500افراد میں راشن اور عید سے قبل 300مستحق خواتین میں عید گفٹ کپڑے تقسیم کئے جائیں گے اس سے قبل گلوبل پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 15مختلف شہری مقامات اور سکولو ں میں نلکے بھی لگائے گئے ہیں مخیر حضرات رضائے الٰہی کے لیے اپنا فریضہ ادا کریں اور مستحق مرد وخواتین ،بیوگان کو عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کریں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *