خان پور میں نادرا آفس کی بندش 11ویں روز بھی جاری رہی

Graphic1

 

خان پو ر(سٹی رپورٹر)خان پور میں نادرا آفس کی بندش 11ویں روز بھی جاری رہی اس دوران بیرون ممالک سے چھٹی پر آئے ہوئے ایسے افراد جنہوں نے اپنے شناختی کارڈ انگریزی میں بنانے کے لیے جمع کرائے تھے وہ کارڈ ان کو بروقت نہ ملنے کے باعث ان کے ویزے ضائع ہو گئے ہیں نادرا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ ان کے ملازمین کے خلاف تھانہ سٹی میں درج ہونے والے 2مقدمات کے خلاف نادرا ملازمین نے احتجاجاًہڑتال کی جس کے بعد ڈی جی نادرا ملتان نے خان پور نادرا آفس کو مستقل بند کرنے کے زبانی احکامات دیئے جس کے بعد 19جون سے نادرا آفس خان پور کو تالے لگا دیئے گئے ہیں دوسر ی طرف روزانہ سینکڑوں ایسے افراد نادار آفس کے چکر لگا لگا کر پریشان ہیں جنہوں نے اپنے شناختی کارڈ یابچوں کے فارم ب جمع کرا رکھے ہیں کئی ایسی فیملیاں بھی متاثرین میں موجود ہیں جن کے ب فارم نہ ملنے کی وجہ سے ان کے بچوں کے عمرے نہیں لگ سکے نادرا آفس خان پور کی غیر قانونی بندش پر نہ تو وزارت داخلہ اور نہ ہی مقامی عوامی نمائندگان کوئی نوٹس لے رہے ہیں خان پور کے رہائشی افراد ہر روز نادرا آفس آکر بند تالوں کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں سینکڑوں متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،سینئرممبر چیمبرآف کامرس محمد انور عباسی نے کہا ہے کہ نادرا آفس خان پور کی غیر قانونی بند ش پر مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کی خاموشی معنی خیز ہے عوام الناس کو ہر سطح پر ذلیل و خوار کرنے کے نت نئے طریقے اپنا کر حکمران غضب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طو ر پر نادرا آفس خان پور کو بند کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کر کے نادرا آفس خان پور فوری طور پر کھولا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *