ماہ جون، 2014 میں ریسکیو1122 خانپور نے 309 ایمرجنسیز پر 6 سے 7منٹ کا ایوریج رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے رسپانس دیا

Graphic1

 

خان پور (پریس ریلیز)ریسکیو ترجمان  زاہد منظور  کے مطابق ماہ  جون، 2014 میں ریسکیو1122 خانپور نے 309 ایمرجنسیز پر 6 سے 7منٹ کا  ایوریج  رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے رسپانس دیا ,جن میں127روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،  7وائلنس کیس، , 3 فائر کیس،، 3ڈوبنے کے واقعات اور   36متفرق حادثات اور 133 میڈیکل کیسزپر پہنچ کر ان مریضوں کوفرسٹ ایڈ دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور میں منتقل کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 خانپور کی سروس کاآغاز مئی 2013میں ہوا  اس وقت سے لیکرجون ،2014 تک کی کارکردگی اس طرح سے ہے کہ اب تک ریسکیو1122 خانپور نے2952ایمرجنسیز  پر رسپانس دیا جن میں1220روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،35فائر کیس،94وائلنس کیس  ،2بلڈنگ کولیپس ،   24ڈوبنے کی واقعات، 289متفرق حادثات اور1275 میڈیکل کیسزپر پہنچ کر ان مریضوں کوفرسٹ ایڈ دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور میں منتقل کر دیا گیا ریسکیو سیفٹی آفیسر عدیل غفارنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار سے ایک گھنٹہ پہلے جب لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہوتے ہیں اس وقت  روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا  عوام سے درخواست  ہے کہ افطار کے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی کریںاور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *