حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے 5ارب روپے کی سبسڈی دی ہے:صوبائی وزیر پنجاب آصف سعید منیس

03-07-2014markeet1

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے)صوبائی وزیرا سپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار قائم کر کے حکومت پنجاب نے عوام کا نہ صرف معیار زندگی بلند کیا ہے بلکہ ایسے غریب لوگوں کو بھی رمضان کی بابرکت خوشیوں میں شامل کیا ہے جومہنگائی کے باعث اشیا ء ضروریہ کی خرید اری کی سکت نہیں رکھتے تھے خان پور میں سستے رمضان بازار کے دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے 5ارب روپے کی سبسڈی دی ہے انہوں نے سستے رمضان بازار میں چینی آٹا گھی سبزیاں فروٹ اور دیگر اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے مانیٹرنگ سسٹم کو بھی دیکھا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمدا عجازشفیع ،ڈی سی او رحیم یار خان نبیل جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں محمد ظفر ،ٹی ایم ا و خالد محمود ببر سمیت مسلم لیگی رہنما میاں طارق جاوید ،ادیب انور ،اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب  آصف سعید منیس نے ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خان پور کے اسپیشل ایجوکیشن سکول میں اسپیشل مینٹل اور بلائینڈبچوں کے لیے بھی سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور اس سکو ل میں اسپیشل بچوں کو مزید سہولیات بھی حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کی جائیں گی ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل ٹائون واقعہ کی شفاف انکوائری ہو رہی ہے رپورٹ کے بعد ہی عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا تاہم حکومت پنجاب کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں بالکل ملوث نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حکومت کو دیئے جانے والے ایک مہینے کے الٹی میٹم پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام ایک بار انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں اب چلے ہوئے کارتوسوں کے میوزیکل شو چاردیواری تک محدود ہو گئے ہیں پنجاب کی عوام باشعور ہے اسلام آباد سونامی عمران خان کی بدنامی ثابت ہو سکتا ہے ان کو مشورہ ہے کہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے پاکستان کی معاشی خوشحالی میں جمہوری قوتوں کو مستحکم کرنے میں مدد کریں اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع ،سابق ناظمین چوہدری محمدا رشد حافظ محمد ریاض ،ملک عبدالرحمن ،چوہدری ظفر شفیع ،چوہدری محمد اظہر ،میاں طارق جاوید ،میاں شاہد انجم، چوہدری محمد شفیق ڈپر ،چوہدری طار ق علی ،ملک محمد اسلم وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی،میاں عرفان شہزاد ،ادیب انور ،دانا چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *