سستے رمضان بازار میں سبزیوں اور فروٹوں کے زیادہ سٹال لگوائے جائیں: اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار

03-07-2014ac1

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے)حکومت پنجاب کی طرف سے خان پور میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں سبزی اور فروٹوں کے سٹال کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی لاحق ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر تحصیل کونسل خان پور چوہدری عبدالغفار نے ٹی ایم او خالد محمود ببر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں محمد ظفر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کر کے مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سستے رمضان بازار میں سبزیوں اور فروٹوں کے زیادہ سٹال لگوائے جائیں انہو ں نے کہا کہ مختلف مشروب ساز کمپنیوں کے سٹالوں کی بہتات کے باعث جگہ کم پڑ گئی ہے مگر فوری طور پر مزید سبزیوں اورفروٹوں کے سٹال لگو ا دیئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے چوہدری عبدالغفار نے صحافیوں کو بتایا کہ مقامی شوگر مل کی طر ف سے سستے رمضان بازار میں چینی 44روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلہ 310روپے میں فروخت کیا جارہا ہے روزانہ 394تھیلے آٹا سستے رمضان بازار میں لا کر عوام کو فروخت کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ڈالڈا گھی 185روپے کراچی کا گھی 132روپے اور دیگر سامان بھی مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کیا جا رہاہے حکومت پنجاب کی طرف سے آمدہ ہدایات کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹور کے سٹال پر چاول ،دالیں ،گھی ،چائے کی پتی ،صابن او ر دیگر اشیاء خوردونوش ازراں قیمت پر دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سستے رمضان بازار میں کپڑے ،چوڑیوں اور دیگر عید سرگرمیوں کے سٹالوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا اس موقع پر سابق نائب ناظم میاں محمد ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر خان پور چوہدری عبدالغفار نے رمضان بازار میں لگے ہوئے ایک سبزی کے سٹال سے باسی سبزی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو کم قیمت کے علاوہ معیار اور کوالٹی کی فراہمی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *