نیو ڈاہر کالونی باغ والی گلی میں سیوریج کی صورتحال انتہائی خراب ، مکین اپنے گھروں میں محصور

04-07-2014dahir1

 

خان پور (سٹی رپورٹر سے)نیو ڈاہر کالونی کے مکینوں ملک محمد حسین ،حافظ عبدالقدیر ،محمد فراز ،جام اصغر ،فیض رسول ،محمد طارق ،نذیر احمد ،مرزا تاج دین اور ملک جماعت علی نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ نیو ڈاہر کالونی باغ والی گلی میں سیوریج کی صورتحال انتہائی خراب ہے علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں سیوریج کا گندہ پانی گلیوں میں ندی نالوں کامنظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ متعدد بار تحصیل کونسل خان پور کی انتظامیہ کو تحریری اور زبانی طور پر شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی احتجاج کرنے والے افراد نے بتایا کہ الیکشن کے دنوں میںممبران اسمبلی ووٹوں کے حصول کے لیے دن رات چکر لگاتے ہیں مگر منتخب ہونے کے بعد عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا احتجاجی اہل علاقہ نے بتایا کہ اس علاقہ میں ابھی تک سوئی گیس کی سہولت بھی میسر نہیں ہوئی کئی بار سوئی گیس فراہمی کے لیے مقامی ایم این اے کے پاس گئے مگر فنڈز نہ ہونے اور جلد فراہمی کے وعدوں کے علاوہ عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ان علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران صرف جھوٹے دعوں اور کھوکھلے نعروں کے علاوہ عوام کی کچھ نہیں دے سکے الٹا افسر شاہی عوام کا خون نچوڑ رہی علاقہ کے لوگ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کمشنر بہاول پور اور ڈی سی او رحیم یار خان سے مطالبہ کیا کہ نیوڈاہر کالونی میں سیوریج کے نظام صحیح کرنے کے علاوہ سوئی گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔    نوٹ :خبر سے متعلقہ تصاویر ای میل کر دی ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *