کیڈ ٹ کالج خان پور کی تعمیر ہر صورت خان پور میں کی جائے گی:چوہدری محمد اعجاز شفیع

07-07-2014clg

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے اپنی رہائش گاہ پر محکمہ بلڈنگ پراونشل اور محکمہ اوقاف کے مقامی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ کیڈ ٹ کالج خان پور کی تعمیر ہر صورت خان پور میں کی جائے گی انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے ایس ڈی اوحافظ عبدالقادرکو ہدایت کی کہ وہ محکمہ اوقاف کے مقامی افسر راشد غفور اعوان کے ساتھ موضع واہی حضر ت میںمحکمہ اوقاف کی ملکیہ اراضی کیا فوری وزٹ کریں اور یہاں کی مکمل رپورٹ بنا کر دیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر کے کیڈ ٹ کالج خان پور کی منظور ی حتمی شکل دی جاسکے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج خان پورمیں کمروں کی تعمیر کے لئے 3کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جس پر کام جاری ہے اس موقع پر مسلم لیگی کارکن بھی موجود تھے ۔

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *