پانی کے تنازعہ پر مسلح افراد کا محنت کشوں پر سریوں اور اینٹوں سے حملہ4محنت کش شدید زخمی

11-07-2014crime1

 

خان پور (احمد قریشی سے )پانی کے تنازعہ پر مسلح افراد کا محنت کشوں پر سریوں اور اینٹوں سے حملہ کے نتیجے میں 4محنت کش شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا زخمی ہونے والے محلہ زہریاں کے رہائشی حبیب اللہ ،محمد عثمان ،محمد رفیق اور محمد عمران نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی کے تنازعہ پر مسلح افراد مولوی خوش دل،طاہر ،طارق ،نزاکت ،صداقت ،مزمل ،معظم،مدثر ،ذکی،ضیاء اللہ اور ارشد نے اپنے مسلح نامعلوم درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ اچانک دھاوہ بول دیا سریوں اور اینٹوں سے ہمیں شدیدکا نشانہ بنایا گیا انہوں نے بتایا کہ ملزمان سیاسی اثر رسوخ رکھتے ہیں جنہوں نے معلولی پانی کے تنازعہ پر ہم پر ارادہ قتل رکھتے ہوئے شدید تشدد کیا اور ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ملزمان نے ہم پر اتنا تشدد کیا کہ ہم بے ہوش ہو گئے اور وہ ہمیں مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے بعد ازاں ریسکیو 1122کی ٹیم ہسپتال لے آئی ایمر جنسی میں موجود ڈاکٹرز نے بتایا کہ زخمی کافی سیریس ہیں جن میں سے ایک کے دانت ایک کی ٹانگ اور ایک کا سر شدید متاثر ہوا ہے ان کی مزید طبی امداد دی جارہی ہے موقع پر تھانہ صدر پولیس نے پہنچ کر ہسپتال میں زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *