فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات رینجرز پبلک سکول اینڈ کالج خان پور کی نہم ودہم کے نتائج میں شاندار کارکردگی

13-07-2014edu1

 

خان پور (احمد قریشی سے)فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں رینجرز پبلک سکول اینڈ کالج خان پور کی نہم ودہم کے نتائج میں شاندار کارکردگی ربیعہ رحمٰن نے 995نمبر لیکر پہلی پوزیشن ،زویا حسن نے978 نمبر لیکر دوسری ، سائرہ سندھو نے968نمبر لیکر تیسری جبکہ ریان خالد نے967نمبر لیکر بوائز ونگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ،جماعت دہم میں امسال 28طلباء نے امتحان دیا  اور نتیجہ سو فیصد رہا ،جماعت نہم کے نتائج  میں یسریٰ اعجاز نے 480نمبر لیکر پہلی ،حرافیاض نے475لیکر دوسری ،عمر ظفر نے 963نمبر لیکر بوائز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ،پرنسپل رضوان ریاض چوہان نے رزلٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  ادارہ ہذا کا رزلٹ اساتذہ اور طلباء کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارک  باددی اور کہا کہ بہت جلد طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گاعلاوہ ازیں سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز کرنل تصور حیات نے بھی کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات اور ان کے اساتذہ کو مبارک باد دی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *