خان پور میں سیوریج کا مسئلہ کافی پرانا ہے سیوریج کے میگا پراجیکٹ کے لیے 45کروڑ روپے کی رقم منظور ہوگئی ہے:ڈی سی او نبیل جاوید

15-07-2014dco1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن آفیسر رحیم یار خان نبیل جاوید نے ایم این اے شیخ فیاض الدین اور ایم پی ایز سردار محمد نواز خان رند ،مخدوم ہاشم جواں بخت اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار کے ہمراہ خان پور میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیوریج کے کام کا معائنہ کیا اس دوران ڈی سی او نبیل جاوید نے تحصیل کونسل خان پور میں سیوریج سسٹم کی خرابی کے خلاف سنی تحریک کے جواد حسن گل اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ آئندہ چند دنوں میں خانپور سے سیوریج کے مسائل کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے دبہ مائی صاحبہ کے انع علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں کئی سالوں سے سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہے اس موقع پر ڈی سی او نبیل جاوید نے کہا کہ خان پور میں سیوریج کا مسئلہ کافی پرانا ہے جس کے لیے حکومت پنجاب نے سیوریج کے میگا پراجیکٹ کے لیے 45کروڑ روپے کی رقم منظور کر لی ہے اوراس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ کام کے درست معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ خان پور کی سڑکوں کی تعمیر بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اس موقع پر ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ خان پور کے شہریوں نے مجھ پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترتے ہوئے خان پور کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے ضلعی گورنمنٹ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈ ز حاصل کر کے شہریو ں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی اس موقع پر ڈی سی او رحیم یار خان نے ایم پی ایز سردار محمد نواز خان رند اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی نشاندہی پر رحیم یار خان روڈ کی تعمیر میں معیار کو چیک کیا اور پراونشل ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام ایمانداری اور مقررہ وقت کے اندر کریں تاکہ لوگوں کو کم مشکلات کا سامنا ہو اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حاجی محمد مراد خان ،رانا محمد وسیم ،حاجی اسلم رند ،سلمان نواز ،ٹی ایم او خالد محمود ببر ،ایس ڈی او ہائی وے پراونشل محمد فاروق اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *