سرائیکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

15-07-2014ehth1

 

خان پور (احمد قریشی سے)اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مائوں بہنوں اور معصوم بچوں پر ڈھائے جانیوالے خونی مظالم کے خلاف سرائیکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل مردہ آباد کے نعرے لگائے ،مظاہرین میں ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا جس پر فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ درج تھا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایس کیو ایم کے ضلعی صدر جمشید دھریجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کے جو پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس میں امریکہ براہ راست ملوث ہے اور یہ بات طے شدہ ہے کہ اسرائیل یہ کارنامہ انجام دیکر اپنی بربادی کا سامان تیار کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیامیں مثال قائم ہے کہ جس نے مظلوموں کو ستانے کی کوشش کی وہ خودصفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے اوراسرائیل بھی اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیابی حاصل نہیں کرسکے گا ۔سٹیزن رائٹس فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری ساجد محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی ملت اسلامیہ بہت بڑے خطرے کی گھنٹی ہے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو متحد ہوکر اقوام متحدہ کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف کارروائی پر مجبور کرنا ہوگا انہوں نے اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کرائے ۔پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر عارف فریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا مزید خون بہتا نہیں دیکھ سکتے اب مسلمانوں کے جذبات اس حد تک مجروح ہوچکے ہیں کہ ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج ہی احتجاج دکھائی دے رہا ہے اور اگر اسلامی ممالک کے سربراہان نے اسرائیل کے خلاف اب بھی کوئی قدم نہ اٹھایا تو اسلامی ممالک کے اندر کے حالات انقلاب کی راہ ہموار کرلیںگے اور ایوانوں پر خود قابض ہوجائیگی۔اس موقع پر عبدالرزاق دھریجہ ،مولانا عبدالغفار دھریجہ ،مجیب خان چانڈیہ ،عثمان دھریجہ ،بلاول دھریجہ ،خالد دھریجہ ،حاجی بگو خان ،استاد تیڈی ،مرزایوسف مغل ،ریاض دھریجہ،محمدسلیم دھریجہ ،ولید جمشید دھریجہ ودیگر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *