پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر مہندرپال سنگھ نے خان پور کا دورہ

15-07-2014pti1

 

خان پور (احمد قریشی سے)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر مہندرپال سنگھ نے خان پور کا دورہ کیا جہاں پر تحصیل صدر خان پور مختیار گجر ،محمد عامر اور اقلیتی ونگ کے رہنما اُمی راٹھور کے ہمراہ عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہندر پال سنگھ نے کہا کہ 14اگست ملک میں بہت بڑی تبدیلی کی علامت ثابت ہو گا 65سال سے مخصوص خاندان چہرے بدل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں بردران اربوں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام سنا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ترقیاتی کاموں کو عوام نے چاٹنانہیں ہے جب عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہو گی تو ترقیاتی منصوبے کس کام کے انہوں نے کہا کہ نوجوان، بزرگ ہماری مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں اب ملک میں نا انصافی نہیں دیکھنا چاہتیں بلکہ تبدیلی لانا چاہتی ہیں تبدیلی بھی وہ کہ سرکاری ملازمین پولیس ،واپڈا ،سوئی گیس سمیت تمام اداروں کے آفیسران عوام کے خدمت گار بن کر کام کریں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 14اگست کو پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ تبدیلی اور خودمختاری کا باعث بنے گاملک سے پٹواری اور تحصیلداری نظام کا خاتمہ کر کے دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میاں بردران پورے ملک پر تحصیلدار بن کر اپنے مشیروں ،وزراء کے ہمراہ جو کہ پٹواری کا کردار ادا کرتے ہیں عوام پر مسلط ہیں جن کا غرور 14اگست کو خاک میں مل جائے گا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *