انشاء اللہ بہت جلد پاکستا ن میں توانائی کا بحران حل ہو جائے گا: چوہدری محمد اعجاز شفیع

22-07-2014ejaz1

 

خان پور (احمد قریشی سے)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا فوکس توانائی کے بحران کے خاتمہ پر مرکوز ہے انشاء اللہ بہت جلد پاکستا ن میں توانائی کا بحران حل ہو جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے برسر اقتدار آنے بعد سے اب تک پاکستان کی عوام کو ہر مشکل گھڑی میں حکومت نے نہ صرف سہارا دیا بلکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنا تمام کردار بخوبی ادا کیا اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں وہ بیرونی قوتوں کے اشارے پر پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور پر پوری قوم کو افسوس ہے مگر طاہر القادری خود لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں جس کی قوم اور ملک متحمل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ خان پور کی عوام نے مسلسل 3بار ان کو منتخب کر کے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے اور اسے وہ ہر سطح پر نبھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ خان پور میں سیوریج کا میگا پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے شہری بہت جلد سیوریج کے مسائل سے مستقل طور پر چھٹکارا حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی جو سرکاری ملازم عوام الناس کو تنگ کرے گا اور ان کے جائز کام میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف حکومتی سطح پر سخت ایکشن کروائیں گے ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے مزید کہا کہ سیوریج کے میگا پراجیکٹ فیز 1کے چالو ہونے سے لائن پار کے علاقوں میں سیوریج کا نظام بہترین ہو گیا ہے سیوریج سٹی کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد تمام سڑکوں کی تعمیر بھی ازسر نو کرا دی جائے گی اس موقع پر چوہدری ظفر شفیع ،چوہدری محمد شفیق ،محمد شفیق کوکی ،جام محمد اقبال لاڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *