لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے کارکنان و عہدیداران 14اگست کی تیاری مکمل کر چکے ہیں: سیٹھ وقاص ماجد

22-07-2014majid1

خان پور (احمد قریشی سے)14اگست لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے کارکنان و عہدیداران 14اگست کی تیاری مکمل کر چکے ہیں ،انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کی ہر کاروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سیٹھ وقاص ماجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار حکومتی نمائندے تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں سونامی او رطوفان کبھی اپنا رخ تبدیل نہیں کرتے ان کے راستے میں رکاوٹ بننے والی ہرچیز تہس نہس ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کنگ ہے آئی ڈی پیز اورسستا رمضان بازاروں کے نام پر اب تک اربوں روپے ڈکار چکی ہے ان کی زیر نگرانی تما م صوبائی اور وفاقی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جہاں غریبوں کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے موجودہ حکومت 14اگست کے جلسے میں رکاوٹ ڈال کر انتشار کو ہوا دے رہی ہے عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جو عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کر تے ہیں اپنی تجوریاں بھرنے والے حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے انہوں نے بتایا کہ خان پور سے ہزاروں نوجوانوں کا قافلہ 14اگست جلسہ میں شرکت کے لیے تیار ہے موجودہ انتظامیہ نے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ہمارے کارکنوں کو روکا تو نتائج اچھے ثابت نہ ہوں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *