محلہ نثا ر کالونی کے درجنوں رہائشیوں کا قبضہ گروپ کے خلاف رحیم یار خان روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج

22-07-2014nisar1

 

خان پور (احمد قریشی سے)محلہ نثا ر کالونی کے درجنوں رہائشیوں نے قبضہ گروپ محمد خان خشک کے خلاف رحیم یار خان روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اس موقع پر مالک پلاٹ خیر محمد ولد احمد یار نے بتایا کہ آج سے 25سال قبل نثار کالونی میں واقعہ 31مرلے کا پلاٹ ہم نے خرید کیا تھاغربت کی وجہ سے پلاٹ کی تعمیرات مکمل نہ کر سکا اسی دوران قبضہ گروپ کے سرغنہ محمد خان خشک نے اپنے درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے سفید پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے ایٹیں ڈال دیں اور پلاٹ پر مسلح درجنوں افراد اسلحہ سے لیس ہو کر بٹھا دیئے جن سے قبضہ چھڑانے آئے تو قبضہ مافیا نے ہم پر آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر تشدد کیا اہل علاقہ کے آجانے پر مسلح افراد فرار ہو گئے اس موقع پر تھانہ سٹی خان پورکے اے ایس آئی نذر حسین سب انسپکٹر محمد حسن ،اے ایس آئی منظور کلہوڑہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں پر قبضہ گروپ محمد خان خشک اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی بھگا کر فرار ہو گیا اہل علاقہ نثار کالونی نے ٹائر جلا کر رحیم یار خان روڈ کو گھنٹوں بلاک کرتے ہوئے شدیداحتجاج کیا احتجاجی افراد نے بتایا کہ قبضہ گروپ اس سے قبل بھی اسی علاقہ میں 2پلاٹوں پر قبضہ کر چکا ہے اہل علاقہ نے اصل مالک کی حمایت کرنے کی کوشش کی توقبضہ مافیا نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ ،اے ایس پی خان پور عبداللہ میمن سے قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تاہم سٹی پولیس نے مالک خیر محمد کی درخواسست پر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *