ملک چاروں طرف سے دہشت گردی اور بحرانوں شکار ہے:شیخ فیاض الدین

22-07-2014fiaz1

 

خان پور (احمد قریشی سے)ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین سے ان کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر شیخ فیاض الدین نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے احتجاج جلسے جلوسوں کی سیاست چھوڑ کر مخالف سیاسی جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ملک چاروں طرف سے دہشت گردی اور بحرانوں شکار ہے ایسے حالات میں ہمیں آپسی اختلافات کو بھلا کر ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کرنے کے لیے اور ملکی سالمیت کو برقراررکھنے کے لیے متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام وسائل کا رخ جنوبی پنجاب  کی طرف موڑ رکھا ہے انشاء اللہ بہت جلد جنوبی پنجاب سے تمام محرومیوں کا خاتمہ ہو جائے گا اس دور حکومت میں جتنے ترقیاتی فنڈز جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے مختص کیے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی بحران سابقہ حکومت کی طرف سے ہمیں ورثے میں ملے ہیں جو دیمک کی طرح پاکستان کو چاٹنے میں مصروف تھے میاں برادران کی دن رات کی انتھک کاوشوں سے ملک ترقی کی را ہ پر گامزن ہو چکا ہے اور بہت جلد یہی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے باہر نکال لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ خان پو رکی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں جن کے حل کے لیے پوری کوششیں کی جا رہی ہیں دبہ مائی صاحبہ سمیت حلقہ 193کی عوام کو درپیش سیوریج کے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں بہت جلد یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر ختم ہو جائے گا اس موقع پر سیا سی شخصیت شیخ وقار الدین بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *