ناجائز مقدمہ درج کرکے شہر ی کو گرفتار کرلیا اہل علاقہ کا تھانہ تبسم شہید کے خلاف احتجاج

22-07-2014thn1

 

خان پور (احمد قریشی سے)چک 200/2Rکے نمبر دار فضل احمد نے محمد کریماں ،محمد حیاتو ،غلام قادر ،پیر بخش ،نواب مہر دین ،اللہ بخش و دیگر کے ہمراہ پولیس تھانہ تبسم شہید لیاقت پور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ تبسم شہید میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ناجائز ٹرانسفارمر چوری کا مقدمہ درج کر کے عبدالخالق کٹوال کی گرفتار کیا ہے عبدالخالق کٹوال چک 200/2Rکا زمیندار اور علاقہ کے معززین میں سے ہے جس پر آج تک ایک بھی مقدمہ درج نہ ہو ا ہے تھانہ مذکورہ کا اے ایس آئی عبدالغفا ر اور دیگر عملہ پرانی رنجش رکھنے والے افراد سے بھاری رقم لے کر عبدالخالق کٹوال کونشانہ بنا رہے ہیں گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری رات کی تاریکی میں عبدالخالق کٹوال سمیت علاقہ کے دیگر گھروں میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس آئی ،گھروں میں سوئی ہوئی عورتوں اور بچوں کو تشدد کانشانہ بنایا ہمارے درجنوں افراد گرفتار کر کے لے گئے جنہیں 50ہزار روپے رشوت دے کر ہمیں چھڑوانا پڑے انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ تبسم شہید کے نکے تھانیدار اور پولیس کانسٹیبلوں نے یہاں جنگل کا قانون بنا رکھا ہے جسے چاہیں جب چاہیں جھوٹی درخواست پر اٹھا لیتے ہیں اور بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ چولستان کے درجنوں رہائشی پولیس تھانہ تبسم شہید اور چوکی گلشن فرید کے اہلکاروں کے خوف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آر پی او بہاول پور ڈی پی او رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *