سفاک باپ4سالہ بیٹی علیشاہ کو موت کے گھاٹ اتار کر نعش گٹر میں دبادی

23-7-2014crime

 

خان پور (احمد قریشی سے)چک99این پی کی رہائشی3/4سالہ مقتولہ علیشاہ بی بی کی والدہ مریم بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز میرے سابقہ خاوند محمد ندیم نے میری 3/4سالہ بیٹی علیشاہ کو موت کے گھاٹ اتار کر نعش گٹر میں دبادی تھی مریم بی بی نے بتایا کہ محمد ندیم سے 7سال قبل شادی ہوئی جس کے بطن سے علیشاہ پیدا ہوئی محمد ندیم ناجائز الزامات لگا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنا تا تھا جس سے میں نے طلاق لے لی گزشتہ روز میری معصوم علیشاہ اپنے سفاک باپ محمد ندیم اور میری سابقہ ساس سے ملنے گئی تو اچانک غائب ہو گئی بعد ازاں اس کی تشدد زدہ نعش گٹر سے ملی جسے ہم نے اچانک حادثہ سمجھ کر دفنا دیا بعد میں پتہ چلا کہ میرے سابقہ خاوند محمد ندیم نے اسے مار کر گٹر میں نعش دبا دی تھی جس پر تھانہ صدر کو درخواست گزاری پولیس نے محمد ندیم کو گرفتا ر کر لیا جس نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے مریم بی بی نے بتایا کہ میری معصوم بیٹی علیشاہ کی معصومیت کا بھی سفاک باپ پر کوئی اثر نہ ہوا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب سے فوری نوٹس لینے اور محمد ندیم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے اس موقع پر اہل علاقہ نے سفاک باپ کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے سخت سے سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *