سی این جی کا پریشر کم ہونے پر صارفین کا احتجاجی مظاہرہ

23-07-2014cng

 

خان پور (احمد قریشی سے) سی این جی کا پریشر کم ہونے پر صارفین کا احتجاجی مظاہرہ ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مقامی سی این جی پمپ پر گیس بھروانے غرض سے آئے صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا صارفین محمد احمد ، بلال احمد ، اجمل ، شہزاد احمد ، جاوید احمد ، محمد وقاص ، میاں محمد اختر ، بخت علی ، شیراز جتوئی ودیگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ میں دو مرتبہ CNGملتی ہے وہ بھی صبح 6بجے سے سہہ پہر3بجے تک لیکن اس میں تین سے چار گھنٹے تک لائن میں لگے رہتے ہیں اور روزہ کی حالت میں نڈھال ہوجاتے ہیں اور پھر بھی گاڑی میں بمشکل دو سو سے تین سو روپے تک کی گیس ڈلتی ہے اس موقع پر مقامی پمپ کے مالک حافظ محمد انور اور منیجر رانا سدھیر احمد نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس گیس کا پریشر کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ارباب اختیار کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لیں اور سی این جی پمپوں کو صحیح طریقے گیس فراہم کریں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *