عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں وزیر اعلیٰ پنجا ب اپنا ثانی نہیں رکھتے:چوہدری محمد اعجاز شفیع

23-07-2014ejaz1

 

خان پور (احمد قریشی سے)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے اچانک سستا رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں سبزیوں ،فروٹوں آٹا ،دال چینی سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کا معیار چیک کیا کوالٹی کو بہتر قرار دیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدا عجا ز شفیع نے کہا کہ سستا رمضان بازار عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف اپنا ثانی نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کا سستا رمضان بازاروں میں عوامی سہولیات کو پورا کرنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورکے سٹال حکومت کا خوش آئیند اقدام ہے سستا رمضان بازاروں میں بازار سے بارعائت عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں مل رہی ہے اس موقع پر چوہدری محمد اعجاز شفیع نے قائم مقام ضلعی صدر سوسائٹی فار ہیومن رائیٹس و ڈویژنل صدر پولٹری ایسوسی ایشن محمد انور عباسی سے سستا رمضان بازار میں انڈے کی فی درجن فروخت میں 5روپے کی کمی کا کہا جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا اسی طرح سستا رمضان بازار کے چینی کے کوارڈینیٹر میاں عرفان شہزاد نے چینی کے معیار پر خصوصی بریفنگ دی ممبر صوبائی اسمبلی نے سستا رمضان بازار میں عوام سے ان کو درپیش مسائل سنے اور فوری طور پر ان کا حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار ،چوہدری محمدا فضل ایڈووکیٹ ،فیاض بلوچ ،ادیب انور ،شاہد بلال ،ملک خوشی محمد ایڈووکیٹ ،رانا محمد عابد ،چوہدری ظہیر احمد ،غیاث الدین بلبن سمیت درجنوں سرکاری ،کاروباری افراد بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *