بجلی کی بندش کے خلاف روزہ دار شہریوں کا میپکو افسران واہلکاروں کے خلاف مظاہرہ،ٹائر نذر آتش

26-07-2014lodshd1

 

خان پور(احمد قریشی سے)صدیق کالونی میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی بندش کے خلاف روزہ دار شہریوں کا میپکو افسران واہلکاروں کے خلاف مظاہرہ،ٹائر نذر آتش،ٹریفک جام،سنی تحریک نے ٹرانسفارمر کی خرابی کا ذمہ دار ایکسئین اور اسکے ماتحت عملہ کو ٹھہرادیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صدیق کا لونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر لوڈ میںبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے جل گیا ۔علا قہ کے مکینوں خالد قریشی،اسلم قریشی اوراظہر قریشی کی قیادت میں در جنوں افراد ایکسئین میپکو خان پور جام ایوب کے پاس پہنچ گئے جہاں انہوں نے انکو ٹرانسفارمر فوری نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر دوروز گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر صدیق کالونی میں نصب نہ ہوسکا جس کے باعث اہل علا قہ نے با غو بہار روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے اسے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا اور ایکسئین واپڈا اور لائن سپریدنٹ مہیش کمار کو ٹرانسفارمر کی عدم فراہمی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انکے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی۔اس دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی ظہور ڈیوڈ نے وہاں پہنچ گئے اور مظاہرین کی قیادت کرنیوالے خالد قریشی وغیرہ کو ٹرانسفارمر کی فوری فراہمی کا یقین دلا کر ایکسئین آفس لے گئے جہاں ایکسئین سے انکی ملاقات کرانے کے بعد صدیق کالونی میں ٹرانسفار مر کی فراہمی کا حکم دیا۔سنی تحریک کے صوبائی سیکرٹری جنرل جواد حسن گل نے اس موقع پر صحا فیوں سے اپنی گفتگو میں صدیق کالونی سمیت شہر کے دیگر علا قوں کے تمام ٹرانسفارمرز کا ذمہ دار ایکسئین جام ایوب اور لائن سپریڈنٹ مہیش کمار کو ٹھہراتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ شہریوں سے عیدی بٹورنے کیلئے انہوں نے تمام ٹرانسفارمرز کو لوڈ ان بیلنس کردیا ہے جسکی وجہ سے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران شہری حدود کے کئی ٹرانسفارمر جل چکے ہیں جس سے نہ صرف روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ محکمہ واپڈا کو بھی لاکھوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔جواد حسن گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میپکو افسران نے یہ روایت قائم کرلی ہے کہ جب تک لوگ سڑکوں پر نہیں نکلتے اس وقت تک انکا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔انہوں نے چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *