تحریک صوبہ پنجند قومی اتحادکے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

25-07-2014pnj1

 

خان پور (احمد قریشی سے)تحریک صوبہ پنجند قومی اتحاد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ،تحریک ضلع بحالی خان پور کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں تحریک صوبہ پنجند کی ریلی المکہ پمپ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی موٹر سائیکل ریلی درخواستی چوک سے شروع ہوئی اور اندرون شہر سے ہوتی ہوئی چوک دین پور پہنچی تو نوجوانوں نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کرکے ٹریفک روک دی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلیو جواب دو خون کا حساب دو اسرائیلی، بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعرے درج تھے شرکاء ریلی چیئر مین تحریک صوبہ پنجند آصف رند ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیمان نواز ،سٹیزن رائیٹس فورم کے رہنما ساجد محمود خان ،تحریک ضلع بحالی کے چیئر مین فیاض احمد بلوچ نے کہا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے سینکڑوں معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا اسرائیل نہ تو معافی کے لائق ہے اور نہ کسی رحم کے قابل عالمی میڈیا پر روزانہ سینکڑوں مسلمانوں کے قتل عام کے باوجود دنیا میں امن کے نام نہاد ٹھیکیدار اقوام متحدہ ٹس سے مس نہیں ہوا اگر یہی حالات رہے تو پاکستانی لاکھوں نوجوان الجہاد کے نعرے لگاتے ہوئے فلسطین کی جانب مارچ کریں گے میاں محمد نوا زشریف نے یوم سوگ کا اعلان کا اعلان کر کے مسلمان ممالک کے اتحاد کی ابتدا کر دی ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اس موقع پر جٹ یوتھ فورس کے سربراہ بابو جٹ ،نیاز ی یوتھ ویلفیئر کے چیئر مین شیر زمان نیازی ،حاجی اسلم رند نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینیوں کا فرض نہیں بلکہ عالم اسلام کی ذمہ داری ہے امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے ورنہ پوری قوم امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے گی اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر تنویر بلوچ ،احسن سیال ،رانا نوید ،عتیق قریشی ،ملک ندیم ،احمد قریشی ،قیصر پٹھان ،عادل امین،حسنین جگنو،ریاض پٹھان ،منیر ارائیں ،شرافت جٹ ،محمد ایاز ،محمد عادل،خالد عباسی ،مولوی خالد ،دائود جٹ ،علی حسن قریشی ،عباسی جسکانی ،گلفام پٹھان ،پپا جٹ ،مدنی چانڈیہ ،راشد اویسی ،لالا اختر چوہدری ،وسیم کورائی ،فیصل بلوچ کے علاوہ سینکڑوں نوجوان شریک تھے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *