تحصیل فوڈ انسپکٹر خان پور قیصر الرحمن کا جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

25-07-2014soda1

 

خان پور (احمد قریشی سے)ڈپٹی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ناصر حور شاکرکے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرفیاض حسین کی خصوصی ہدایات پر تحصیل فوڈ انسپکٹر خان پور قیصر الرحمن نے گولڈن سینما کے نزدیک جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹر ی پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر عملہ فیکٹری کوکا کولا ،پیپسی اور دیگر مشروبات کی بوتلوں میں کیمیکل والا پانی بھرنے میں جنہیں کام روکنے سے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں فیکٹر ی بند کرنے کا حکم دیا گیا اسی طرح دودھ ،دہی ،گوشت اور گھی کے معیار اور کھانوں کے دیگر ایٹمز کو بھی چیک کیا گیا اور موقع پر انہیں بھی نوٹس دیئے گئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر قیصر الرحمن نے کہا کہ بادی اور ملاوٹ شدہ چیزیں فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے ڈیلی ویجز پر کام جاری ہے معیار میں کمی رکھنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی دوکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا قیصر الرحمن نے کہا کہ تحصیل بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ عید اور عید کے بعد تک جاری رہے گا روزانہ ٹارگٹ پر 6منی فیکٹریوں کے سیمپل لیے جارہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *