تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی کرپٹ اور نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے پورا شہر خان پور گٹروں کے گندے پانی سے بھرا ہوا ہے:چوہدری محمد اعجاز شفیع

26-07-2014iftar1

 

خان پور (احمد قریشی سے)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجا زشفیع نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی کرپٹ اور نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے پورا شہر خان پور گٹروں کے گندے پانی سے بھرا ہوا ہے جس پر کرپٹ اور نا اہل  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے خلاف عوام الناس کو تنگ کرنے اور اپنے کمیشن کھرے کرنے کے لیے تجرباتی بنیادوں پر عوامی پیسے کا ضیاع کرنے او رتحصیل کونسل کے بجٹ سے ناقص اور غیرمعیاری ترقیاتی کام کرنے پر ان کے خلاف سخت کاروائی کرائیںگے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی نا اہلی کے باعث سٹی پارک میونسپل اسٹیڈیم ،مویشی ہسپتال روڈ ،باغوچی ،جندن شاہ بخاری روڈ ،شاہی روڈ ،یونین کونسل 70/Aکی مرکزی گلی ،گورنمنٹ الطاف حسین آئی ہسپتال روڈ ،نواں کوٹ روڈ ،نہر پار کے 7محلوں اور دیگر علاقوں میں گٹروں کے گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں کے بعد اب لوگوں کی رہائش گاہوں میں داخل ہو گیا ہے نا اہل اور کرپٹ  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے افسران نے خان پور کو محض اپنا کمیشن کھرا کرنے کے لیے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے اور میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عوام کی تکالیف میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ صفائی کا انتظام  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی ذمہ داری ہے عوامی نمائندوں کا یہ کام نہیں کہ وہ ان معاملات میں دخل اندازی کریں مگر  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن خان پور کی کرپٹ اور نا اہل انتظامیہ نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کی خاطر ان کو سبق سکھائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے فنڈز کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا رہا نا اہل  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کی وجہ سے پورا شہر اور کھیلوں کے میدان ہسپتال ،تفریح گاہیں ،سڑکیں گلیاں گندے پانی میں گھری ہوئی ہیں لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے دبہ مائی صاحبہ کے علاقہ میں اپنی نا اہلی اور کرپشن کو چھپانے کے  لیے  تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن نے جھوٹے پروپیگنڈے شروع کر رکھے ہیں انہوں نے  تحصیل میونسپل آفیسر خالد محمودببر کو طلب کر کے شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ عید سے قبل پورے شہر سے گٹروں کا گندہ پانی ختم کر اکے صحت و صفائی کے نظام بہتر بنایا جائے بصورت دیگر ان کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی دریں اثناء ایم پی اے چوہدری محمدا عجاز شفیع نے خانپور کی سماجی شخصیت پراپرٹی ڈیلر ملک محمد اسلم کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی و ڈنر میں شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک عبدالرحمن ،حافظ محمد ریاض ،چوہدی ظفر شفیع ،چوہدری محمد ارشد ،چوہدری محمد آصف ،فاروق اشرف ،چوہدری محمد شفیق ،میاں طاہر جاوید ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں غوث محمد ،جام محمد شاہد ،محمد انور عباسی ،میاں قدیر احمد ،عاصم جاوید ،مظہر خان جتوئی ،محمد اسد ،اے ڈی بھائی ،راجہ محمد سلیم ،چوہدری افضل صادق ایڈووکیٹ ،چوہدری سجاد شفیع،عاصم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران،کارکنان اور سینئر ڈسٹرکٹ نائب صدر ادیب انور چوہدری اور سٹی صدر شاہد بلال کی طر ف سے بھی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجا ز شفیع کے اعزاز میں کینال ریسٹ ہائوس خان پور میں افطار پارٹی دی گئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل ،سٹی کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *