ٹی ایم اے کی غفلت کے باعث جند ن شاہ بخاری روڈ کے اطرا ف گندگی کی ڈھیر اہل علاقہ سراپا احتجاج

25-07-2014tm1

 

خان پور (احمد قریشی سے )جندن شاہ بخار ی روڈ محلہ باغیچی نزد ریلوے لائن کے درجنوں مکینوں نے حکیم ملک محمد حنیف کی قیادت میں تحصیل کونسل اور ٹی ایم او کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ شہر کے وسط میں واقعہ اس محلے میں 2ماہ سے گندے پانی کا راج ہے کھلے مین ہول دعوت موت دے رہے ہیں گندے پانی کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں عملہ صفائی دو ر دور تک نظر نہیں آتے گندگی اور غلاظت کی وجہ سے بچے بوڑھے مرد خواتین موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سمیت اعلیٰ حکام کو متعدد بار شکایات کر چکے مگر کسی بھی آفیسر کے کان پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحصیل کونسل کی طرف سے علاقے کی صورتحال بہتر نہ بنائی گئی تو عوام سڑکوں پر آکر کفن پوش احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *