کراچی میں ڈاکوؤں نے سماجی کارکن ستارایدھی کو یرغمال بناکرسونا اورکروڑوں روپے لوٹ لئے

19-10-2014 edhi

 

 

 

میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر میں داخل ہوئے اور عبدالستار ایدھی سمیت دیگر افراد کو یرغمال بناکر وہاں موجود الماری میں سے 5 کلوگرام سونا اور ملکی و غیر ملکی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

 

 

 

اتوار کی صبح 8 سے 10 نامعلوم افراد کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی سینٹر میں داخل ہوئے اور عبدالستار ایدھی سمیت دیگر افراد کو یرغمال بناکر وہاں موجود الماری میں سے 5 کلوگرام سونا اور ملکی و غیر ملکی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے عطیات اور ان کے پاس رکھوائی گئیں امانتیں بھی لوٹ کر لے گئے ہیں، غیر ملکی کرنسی میں لاکھوں امریکی ڈالرز بھی شامل تھے۔ 

ڈاکوؤں میں سے ایک شخص نے اپنا منہ ڈھانپا ہوا تھا اور وہ مسلسل کسی شخص سے موبائل فون پر بات کررہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور آج تک اس قسم کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

 

واقعے کی رپورٹ میٹھادر تھانے میں درج کرلی گئی ہے اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرا نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں کے حلیے کے بارے میں عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی اسی سینٹر میں رہائش پزیر ہیں اور شدیدعلیل ہونے کے باوجود وہ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *