تھانہ سٹی خان پور کے نکے تھانیدار ایس آئی محمد رمضان کا شہری پر تشدد

08-02-2015newscrime

تھانہ سٹی خان پور کے نکے تھانیدار ایس آئی محمد رمضان کا دیگر درجنوں کانسٹیبلان کے ہمراہ محنت کش غلام فرید کے گھر دھاوہ غلام فرید کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی خان پور میں مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث غلام فرید کو منہ سے خون کی الٹیاں آنا شروع ہوئیں اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں جھولنے لگا

 

 

خان پور (عمیر شاہ سے)تھانہ سٹی خان پور کے نکے تھانیدار ایس آئی محمد رمضان کا دیگر درجنوں کانسٹیبلان کے ہمراہ محنت کش غلام فرید کے گھر دھاوہ غلام فرید کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی خان پور میں مبینہ طور پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث غلام فرید کو منہ سے خون کی الٹیاں آنا شروع ہوئیں اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں جھولنے لگا ورثا کے شدید احتجاج،تفصیل کے مطابق موضع فیض آباد کی رہائشی صابرہ بی بی نے اپنے دیگر عزیز وں سکینہ بی بی ،نسیم بی بی ،عباس ،ایاز ،حنیف ،رفیق ،موسیٰ ،جمیل ،جلیل و دیگر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور کے سامنے احتجا ج کرتے ہوئے بتایا کہ 3فروری 2015کو تھانہ سٹی خان پور میں تعینات ایس آئی محمد رمضان اپنے دیگر کانسٹیبلان کے ہمراہ رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر گھس آ یا اور آتے ہی گھر میں موجو د خواتین سمیت میرے خاوند غلام فرید کو تشدد کا نشانہ بنانے لگا اور گھریلو طلائی زیورات دوران تلاشی چوری کر لیے میرے خاوند کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی لے گیا جہاں پر جانوروں کی طرح میرے خاوند کو پیٹا گیااور کہا کہ غلام فرید شراب کا کاروبار کرتا ہے صابرہ بی بی نے بتایا کہ نہ تو میرا خاوند شراب کا کاروبار کرتا ہے اور نہ ہی شراب پیتا ہے نکے تھانیدار نے اتنا تشدد کیا کہ میرے خاوند کو خون کی الٹیاں شروع ہو گئی ہیں اور ایک آنکھ ضائع ہونے کا بھی خدشہ لاحق ہو گیا ہے صابرہ بی بی نے بتایا کہ ایس آئی محمد رمضان کو 20ہزار روپے دے کر اپنے خاوند کو چھڑوایا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عملہ نے حالت غیر دیکھتے ہوئے رحیم یار خان ریفر کر دیا ہے جہاں میرا خاوند زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے صابرہ بی بی نے مزید کہا کہ اگر میرے خاوند کو کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ایس آئی رمضان اور کانسٹیبلان ہوں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ سے فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related posts

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *