سیوریج کا میگا پراجیکٹ عوام کے وبال جان بن گیا

08-02-2015sevrig

خطیر رقم سے زیر تعمیر سیوریج کا میگا پراجیکٹ عوام کے وبال جان بن گیا جگہ جگہ پڑے گڑھے اور پانی کے جوہڑ دعوت موت دے رہے ہیں تھانہ سٹی خان پور کے سامنے کھدائی کے دوران پڑنے والے گڑھوں کو پر نہ کیا گیا جس کے باعث پرانی پائپ لائن سے نکلنے والا پانی کنوئوں کی شکل اختیا ر کر گیا ہے

 

خان پور (عمیر شاہ سے)45کروڑ کی خطیر رقم سے زیر تعمیر سیوریج کا میگا پراجیکٹ عوام کے وبال جان بن گیا جگہ جگہ پڑے گڑھے اور پانی کے جوہڑ دعوت موت دے رہے ہیں تھانہ سٹی خان پور کے سامنے کھدائی کے دوران پڑنے والے گڑھوں کو پر نہ کیا گیا جس کے باعث پرانی پائپ لائن سے نکلنے والا پانی کنوئوں کی شکل اختیا ر کر گیا ہے گزشتہ شب ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار ذوہیب قریشی اپنے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ اسی گڑھے کے اندر جا گرا جسے اہل علاقہ نے 2گھنٹوں کی شدید تگ و دو کے بعدموٹر سائیکل سمیت باہر نکال لیا نوجوان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھڈوں کو گزر گاہوں کے لیے بند کیا جاتا ہے اور وارننگ پلیٹیں نصب کی جاتی ہیں جس سے مسافروں کو پتہ چلتا ہے کہ یہاں سے گزرنا ہے یا نہیں مگر یہاں تو معاملات ہی الٹ ہیں اچھی بھلی سڑک میں گہر ے گڑھے کھود دیئے جاتے ہیں اور کسی قسم کی کوئی وارننگ پلیٹ بھی نصب نہیں کی جاتی جس سے گزرنے والے مسافر اچانک ان گہرے گڑھوں کے اندر جاگرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا سیوریج کے اس میگا پراجیکٹ کو کرپشن اور سست روی کا شکار ہونے سے بچاتے ہوئے کارکردگی کو بہتر کرایا جائے

Related posts

1 Comment

  1. Toe Pain

    eval(ez_write_tag([[300,250],’brighthub_com-medrectangle-2′]));.
    Our therapists will provide hands-on therapy to your plantar fascia
    and calf muscles. Kidney failure is a concern among patients
    with this condition, and an early diagnosis is important to
    prolong the use of the kidneys.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *