تین روزہ رحمتہ اللعالمین فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

11-02-2014 eye

دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے حضور اکرم ﷺ نے ہمیں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فری آئی کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں علاج نہ کرانے کی سکت رکھنے والے مریض مستفید ہوئے ہیں

 

 

خان پور (اسپیشل رپورٹر)3روزہ رحمتہ اللعالمین فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا فری آئی کیمپ میں رحیم یار خان ،صادق آباد ،راجن پور سمیت خان پور اور چولستان کے دور دراز چکو ک سے بھی کثیر تعداد میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا فری علاج اور آپریشن کر کے لینز ڈالے گئے مستحق مریضوں نے کیمپ کے سربراہ میاں غوث محمد کو دعائیں دیں اس موقع پر رحمتہ اللعالمین فری آئی کیمپ کے سربراہ میاں غوث محمد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے حضور اکرم ﷺ نے ہمیں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فری آئی کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں علاج نہ کرانے کی سکت رکھنے والے مریض مستفید ہوئے ہیں جنہیں فری ادویات ،لینز اور آپریشن و رہائش کی سہولیات دی گئی تھیں انشائ اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *