پرانی سبزی منڈی ٹی ایم اے عملہ صفائی کی غفلت اور لاپروائی مارکیٹ فلتھ ڈپو بن گئی

11-02-2014 tma

پرانی سبزی منڈی ٹی ایم اے عملہ صفائی کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ٹی ایم اے کی اپنی مارکیٹ فلتھ ڈپو بن گی کرایہ ہر ماہ بروقت ادا کردیتے ہیں مگر گندگی کے ڈھیر کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، مارکیٹ کی صفائی کرائی جائے یہ باتیں ٹی ایم اے مارکیٹ کے کرایے دار حاجی سلیم بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں ، انہوں نے کہاٹی ایم اے کی اپنی مارکیٹ کی صفائی کی صورتحال اتنی خراب ہے

 

خان پور(اسپیشل رپورٹر)پرانی سبزی منڈی ٹی ایم اے عملہ صفائی کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ٹی ایم اے کی اپنی مارکیٹ فلتھ ڈپو بن گی کرایہ ہر ماہ بروقت ادا کردیتے ہیں مگر گندگی کے ڈھیر کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، مارکیٹ کی صفائی کرائی جائے یہ باتیں ٹی ایم اے مارکیٹ کے کرایے دار حاجی سلیم بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں ، انہوں نے کہاٹی ایم اے کی اپنی مارکیٹ کی صفائی کی صورتحال اتنی خراب ہے یہ عملہ باقی شہر کی صفائی کیا کرتا ہو گاانہوں نے کہا صفائی کے بارے میں ہم دکانداروں نے کئی مرتبہ ٹی ایم او خالد محمود ببر کو تحریری و زبانی آگاہ کر چکے ہیں مجال کہ کبھی مارکیٹ کی صفائی بارے کوئی اقدام کیا گیا ہو ہم اگر صفائی کا کہتے ہیں تو ٹی ایم اے افسران ہماری دکانیں سیل کردیتے ہیں حاجی سلیم بھٹی نے ڈی سی او رحیم یار خان، اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی سبزی منڈی میں قائم فلتھ ڈپو ختم کرایا جائے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *