لاہور بم دھماکہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:سروے

18-02-2015nn

لاہور بم دھماکہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا لاہور دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں ملک بھر میں پھیلے دہشت گردوں کے نیٹ ور ک کو توڑنے اور سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ

خان پور (اسپیشل رپورٹر)لاہور بم دھماکہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا لاہور دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں ملک بھر میں پھیلے دہشت گردوں کے نیٹ ور ک کو توڑنے اور سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،تحصیل امیر جمعیت علمائ اسلام (ف) صاحبزادہ عزیز الرحمن درخواستی ،میاں طارق جاوید ،چوہدری محمد شفیق ، پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما راجہ محمد سلیم ،چوہدری محمد مشتاق ،ملک نوید الرحمن اور ملک محمد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس طرح اگر قوم اپنے حوصلے بلند کرتی رہی تو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے انہوں نے کہا تمام جماعتوں کو چاہیے ماضی کی غلطیاں بھلا کر یکجان ہو جائیں پاکستان کے سیکورٹی ادارے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اوراس جنگ کو جیتنے کے لیے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جب تک بحیثیت معاشرہ اور قوم ہم اس عفریت کے خلاف متحد اور یکجان نہیں ہوں گے ہماری کمزوریوں سے دہشت گرد فائدہ اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہو گا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *