
تحصیل کونسل خان پور کے ناجائز تجاوزات کے انچارج بلال خان نے عملہ تحصیل کونسل کے ہمراہ ٹرنک بازار پر موجود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا سڑک کی کشادگی کو تنگ کیے ہوئے دوکانداروں کا دوکانوں کے سامنے پڑا سامان اٹھالیا گیا اور دوکانداروں کو آئندہ ناجائز تجاوزات نہ کرنے کی وارننگ دی گئی
خان پور (اسپیشل رپورٹر)تحصیل کونسل خان پور کے ناجائز تجاوزات کے انچارج بلال خان نے عملہ تحصیل کونسل کے ہمراہ ٹرنک بازار پر موجود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا سڑک کی کشادگی کو تنگ کیے ہوئے دوکانداروں کا دوکانوں کے سامنے پڑا سامان اٹھالیا گیا اور دوکانداروں کو آئندہ ناجائز تجاوزات نہ کرنے کی وارننگ دی گئی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج ناجائز تجاوزات سیل بلال خان نے کہا کہ شہرکی خوبصورتی اور گزرگاہوں کی کشادگی میں ہر شہر ی کو تعاون کرنا چاہیے دوکاندار حضرات اپنی دوکانوں کی حدود کے اندر تک ہی اپنا سامان رکھیں اور ناجائز طور پر سڑک کو گھیرنے کی کوشش نہ کریں تاکہ سڑک سے گزر نے والے شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری کی خصوصی ہدایات پر شہری اور دیہی علاقوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں گرینڈ آپریشن میں بلا امتیاز ناجائز تجازوات کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی