گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج خان پو رمیں گولڈن جوبلی سیریمنی ایونٹ کا انعقاد

18-02-2015co

گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج خان پو رمیں گولڈن جوبلی سیریمنی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر طلباو طالبات کو فائینل کے طلباو طالبات نے خوش آمدید کہا تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا پروفیسر رفیق احمد صدیقی تھے اس موقع پر کالج کو 50سال مکمل ہونے اور ایم اے ڈیپارٹمنٹ کو 10سال مکمل ہونے پر اساتذہ نے ایک دوسرے کومبارکباد یں

 

خان پور (اسپیشل رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج خان پو رمیں گولڈن جوبلی سیریمنی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر طلباو طالبات کو فائینل کے طلباو طالبات نے خوش آمدید کہا تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا پروفیسر رفیق احمد صدیقی تھے اس موقع پر کالج کو 50سال مکمل ہونے اور ایم اے ڈیپارٹمنٹ کو 10سال مکمل ہونے پر اساتذہ نے ایک دوسرے کومبارکباد یں دیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رفیق احمد صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہی ملک و قوم کی ترقی کے ضامن بنتے ہیں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے ہونہار طلبا نے اساتذہ کا احترام لازمی اور تعلیم کو اپنا زیور سمجھا یہی وجہ ہے کہ اس کالج سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبائ آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں جن کا سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 2016میں ماسٹرز کے مزید ڈیپارٹمنٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا ا س موقع پر اساتذہ ڈاکٹر پروفیسر ارشاد احمد تبسم اور پروفیسر چوہدری منظور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیادریں اثنائ پروفیسر ذیشان ،پروفیسر ندیم اور نوجوان طالب علممرزا دانش ،جام شہباز احمد قریشی نے بھی اس پروگرام کی سرپرستی کی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *